aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaag"
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
روز وہ خواب میں آتے ہیں گلے ملنے کومیں جو سوتا ہوں تو جاگ اٹھتی ہے قسمت میری
آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تماماس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھاتو ہی آیا نظر جدھر دیکھا
جاگ کے میرے ساتھ سمندر راتیں کرتا ہےجب سب لوگ چلے جائیں تو باتیں کرتا ہے
کسی دن زندگانی میں کرشمہ کیوں نہیں ہوتامیں ہر دن جاگ تو جاتا ہوں زندہ کیوں نہیں ہوتا
نیند آئے تو اچانک تری آہٹ سن لوںجاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے
ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کےابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
میں جاگ جاگ کے کس کس کا انتظار کروںجو لوگ گھر نہیں پہنچے وہ مر گئے ہوں گے
میلے کپڑوں کا اپنا رنگ بھی تھاپھر بھی قسمت میں جگ ہنسائی تھی
اچانک ہڑبڑا کر نیند سے میں جاگ اٹھا ہوںپرانا واقعہ ہے جس پہ حیرت اب ہوئی ہے
وہ جاگ رہا ہو شاید اب تکیہ سوچ کے میں بھی جاگتا ہوں
نیند آتی ہے مگر جاگ رہا ہوں سر خوابآنکھ لگتی ہے تو یہ عمر گزر جانی ہے
جاتے جاتے ان کا رکنا اور مڑ کر دیکھناجاگ اٹھا آہ میرا درد تنہائی بہت
شام پڑے سو جانے والا! دیپ بجھا کر یادوں کےرات گئے تک جاگ رہا تھا پہلی پہلی بارش میں
نہ سو سکا ہوں نہ شب جاگ کر گزاری ہےعجیب دن ہیں سکوں ہے نہ بے قراری ہے
کئی آنکھیں مجھ میں جاگ اٹھیں کئی موسم مجھ میں آ نکلےمرے خواب نئے کرنے کے لیے مری وحشت کم کرنے کے لیے
کیسے ہوتی ہے شب کی سحر دیکھتےکاش ہم بھی کبھی جاگ کر دیکھتے
آب حیات جا کے کسو نے پیا تو کیامانند خضر جگ میں اکیلا جیا تو کیا
میں گرفتار ہوں ترے مکھ پرجگ میں نئی اور کچھ پسند مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books