aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaago"
آنکھیں کھولو خواب سمیٹو جاگو بھیعلویؔ پیارے دیکھو سالا دن نکلا
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
روز وہ خواب میں آتے ہیں گلے ملنے کومیں جو سوتا ہوں تو جاگ اٹھتی ہے قسمت میری
آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تماماس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک مہک اٹھیجب ترا غم جگا لیا رات مچل مچل گئی
جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھاتو ہی آیا نظر جدھر دیکھا
میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہواذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر تیرے ساتھ شام گزار لوں
جاگ کے میرے ساتھ سمندر راتیں کرتا ہےجب سب لوگ چلے جائیں تو باتیں کرتا ہے
کچھ کھیل نہیں ہے عشق کرنایہ زندگی بھر کا رت جگا ہے
کسی دن زندگانی میں کرشمہ کیوں نہیں ہوتامیں ہر دن جاگ تو جاتا ہوں زندہ کیوں نہیں ہوتا
سوئے تو دل میں ایک جہاں جاگنے لگاجاگے تو اپنی آنکھ میں جالے تھے خواب کے
شور دن کو نہیں سونے دیتاشب کو سناٹا جگا دیتا ہے
ہنس کے ملتا ہے مگر کافی تھکی لگتی ہیںاس کی آنکھیں کئی صدیوں کی جگی لگتی ہیں
نیند آئے تو اچانک تری آہٹ سن لوںجاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے
نیندوں میں پھر رہا ہوں اسے ڈھونڈھتا ہواشامل جو ایک خواب مرے رتجگے میں تھا
ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کےابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
دھڑکتی قربتوں کے خواب سے جاگے تو جاناذرا سے وصل نے کتنا اکیلا کر دیا ہے
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
ابھی وہ آنکھ بھی سوئی نہیں ہےابھی وہ خواب بھی جاگا ہوا ہے
پا کر بھی تو نیند اڑ گئی تھیکھو کر بھی تو رت جگے ملے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books