aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaantaa"
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔغم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گےپھر بھی مصروف انتظار ہے دل
تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلےترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے
اٹھ کر تو آ گئے ہیں تری بزم سے مگرکچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے آئے ہیں
جو کچھ ہوا وہ کیسے ہوا جانتا ہوں میںجو کچھ نہیں ہوا وہ بتا کیوں نہیں ہوا
بہت سے لوگ تھے مہمان میرے گھر لیکنوہ جانتا تھا کہ ہے اہتمام کس کے لئے
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہےیہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوںمیں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
جان تم پر نثار کرتا ہوںمیں نہیں جانتا دعا کیا ہے
جو دل باندھے وہ جادو جانتا ہےمرا محبوب اردو جانتا ہے
جانتا اس کو ہوں دوا کی طرحچاہتا اس کو ہوں شفا کی طرح
میں جانتا ہوں مرے بعد خوب روئے گاروانہ کر تو رہا ہے وہ ہنستے ہنستے مجھے
کئی ستاروں کو میں جانتا ہوں بچپن سےکہیں بھی جاؤں مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
وہ مری روح کی الجھن کا سبب جانتا ہےجسم کی پیاس بجھانے پہ بھی راضی نکلا
بہلا نہ دل نہ تیرگیٔ شام غم گئییہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار باراے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں
میں اپنے آپ سے کم بھی ہوں اور زیادہ بھیوہ جانتا بھی ہے مجھ کو تو جانتا کیا ہے
کچھ اتنی روشنی میں تھے چہروں کے آئنےدل اس کو ڈھونڈھتا تھا جسے جانتا نہ تھا
میں جانتا ہوں تری روح کی طلب جاناںتجھے بدن کی طرف سے نہیں چھوؤں گا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books