aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jahannam"
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھییہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
آتش عشق وہ جہنم ہےجس میں فردوس کے نظارے ہیں
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
جائے ہے جی نجات کے غم میںایسی جنت گئی جہنم میں
اک رات دل جلوں کو یہ عیش وصال دےپھر چاہے آسمان جہنم میں ڈال دے
جنت ملی جھوٹوں کو اگر جھوٹ کے بدلےسچوں کو سزا میں ہے جہنم بھی گوارا
شامل نہیں ہیں جس میں تیری مسکراہٹیںوہ زندگی کسی بھی جہنم سے کم نہیں
مجھ گنہ گار کو جو بخش دیاتو جہنم کو کیا دیا تو نے
صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیاتکرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ہم
باتیں ناصح کی سنیں یار کے نظارے کیےآنکھیں جنت میں رہیں کان جہنم میں رہے
یہ ساری جنتیں یہ جہنم عذاب و اجرساری قیامتیں اسی دنیا کے دم سے ہیں
رقیبوں کے لیے اچھا ٹھکانا ہو گیا پیداخدا آباد رکھے میں تو کہتا ہوں جہنم کو
کیوں ہم کو سناتے ہو جہنم کے فسانےاس دور میں جینے کی سزا کم تو نہیں ہے
جنت ہے اس بغیر جہنم سے بھی زبوںدوزخ بہشت ہے گی اگر یار ساتھ ہے
ترا ملنا ترا نہیں ملنااور جنت ہے کیا جہنم کیا
عقوبت ہائے فردا سے ڈراتا کیا ہے اے واعظیہ دنیا رفتہ رفتہ خود جہنم ہوتی جاتی ہے
دنیا ہے کہ گوشۂ جہنمہر وقت عذاب الٰہی توبہ
شعلوں سے بے کار ڈراتے ہو ہم کوگزرے ہیں ہم سرد جہنم زاروں سے
جا کے اب نار جہنم کی خبر لے زاہدندیاں بہہ گئیں اشکوں کی گنہ گاروں میں
حرف انکار ہے کیوں نار جہنم کا حلیفصرف اقرار پہ کیوں باب ارم کھلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books