aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalaa.e..."
حسیں تو اور ہیں لیکن کوئی کہاں تجھ ساجو دل جلائے بہت پھر بھی دل ربا ہی لگے
چولھے نہیں جلائے کہ بستی ہی جل گئیکچھ روز ہو گئے ہیں اب اٹھتا نہیں دھواں
زمانہ یاد کرے یا صبا کرے خاموشہم اک چراغ محبت جلائے جاتے ہیں
جلائے رکھوں گی صبح تک میں تمہارے رستوں میں اپنی آنکھیںمگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے تو بارشیں بھی شمار کرنا
یہ اور بات کہ رستے بھی ہو گئے روشندئے تو ہم نے ترے واسطے جلائے تھے
بگاڑ کر بنائے جا ابھار کر مٹائے جاکہ میں ترا چراغ ہوں جلائے جا بجھائے جا
وہ جس کی راہ میں میں نے دیئے جلائے تھےگیا وہ شخص مجھے چھوڑ کر اندھیرے میں
جس ہوا نے مجھے جلائے رکھاپھر اسی نے بجھا دیا مجھ کو
جلائے میری ہی سگریٹ مری عیادت پریہ میرا دوست بھی ہے کائیاں عجیب و غریب
آنکھ سے قتل کرے لب سے جلائے مردےشعبدہ باز کا ادنیٰ سا کرشمہ دیکھو
ہمارے شہر میں ہے وہ گریز کا عالمچراغ بھی نہ جلائے چراغ سے کوئی
یہی ہے رسم زمانہ تو پھر گلہ کیساکوئی جلائے چراغوں کو اور بجھائے کوئی
دئے جلائے امیدوں نے دل کے گرد بہتکسی طرف سے نہ اس گھر میں روشنی آئی
ایک تمہاری یاد نے لاکھ دیے جلائے ہیںآمد شب کے قبل بھی ختم سحر کے بعد بھی
وہی دیا کہ تھیں عاجز ہوائیں جن سے عمرؔکسی کے پھر نہ جلائے جلا بجھا ایسا
چراغ داغ میں دن سے جلائے بیٹھا ہوںسنا ہے جو شب فرقت سیاہ ہوتی ہے
بجھیں شمعیں تو دل جلائے ہیںیوں اندھیروں میں روشنی کی ہے
اک شمع آرزو کی حقیقت ہی کیا مگرطوفاں میں ہم چراغ جلائے ہوئے تو ہیں
رنگ کیا عجب دیا میری بے وفائی کواس نے یوں کیا کہ میرے خط جلائے عود میں
پلکوں پہ غم ہجر کے سب دیپ جلائےنیندوں کے شبستان میں بھاری مری آنکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books