aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalan"
سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہےاس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے
خدا جانے یہ سوز ضبط ہے یا زخم ناکامیکبھی ہوتی نہ تھی سینے میں لیکن یہ جلن پہلے
لوگ نازک تھے اور احساس کے ویرانے تکوہ گزرتے ہوئے آنکھوں کی جلن سے آئے
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کےاب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
تم سے بچھڑ کر زندہ ہیںجان بہت شرمندہ ہیں
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورتہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
حسیں تو اور ہیں لیکن کوئی کہاں تجھ ساجو دل جلائے بہت پھر بھی دل ربا ہی لگے
جہاں میں ہونے کو اے دوست یوں تو سب ہوگاترے لبوں پہ مرے لب ہوں ایسا کب ہوگا
جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہوصل سے انتظار اچھا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books