aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalva-e-husn"
کونین عین علم میں ہے جلوہ گاہ حسنجیب خرد سے عینک عرفاں نکالئے
اس جلوہ گاہ حسن میں چھایا ہے ہر طرفایسا حجاب چشم تماشا کہیں جسے
آنکھ چرا رہا ہوں میں اپنے ہی شوق دید سےجلوۂ حسن بے پناہ تو نے یہ کیا دکھا دیا
وفور شوق میں اک اک قدم میرا قیامت تھاخدا معلوم کیوں کر جلوہ زار حسن تک پہونچا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
دل عرش گاہ حسن ہے دل جلوہ گاہ نازیہ آپ ہی کا گھر ہے ہماری گزر کہاں
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
جلوۂ یار دیکھ کر طور پہ غش ہوئے کلیمعقل و خرد کا کام کیا محفل حسن و ناز میں
آنکھوں میں لیے جلوۂ نیرنگ تماشاآئی ہے خزاں جشن بہاراں سے گزر کے
جلوۂ رخسار ساقی ساغر و مینا میں ہےچاند اوپر ہے مگر ڈوبا ہوا دریا میں ہے
ادھر بھی اک نظر اے جلوۂ رنگین و بیگانہطلوع ماہ کا ہے منتظر میرا سیہ خانہ
بہت جستجو کی بہت خاک چھانیکدھر ہے تو اے جلوۂ لا مکانی
دل مرا جلوۂ عارض نے بہلنے نہ دیاچاندنی چوک سے زخمی کو نکلنے نہ دیا
ہم میں ہی عالم اکبر ہوئے گو جرم صغیرمظہر جلوۂ حق حضرت انساں ہیں ہم
قفس میں ہو دل بلبل شہید جلوۂ گلخزاں نے جو نہ کیا تھا وہ اب بہار کرے
جلوۂ طور خواب موسیٰ ہےکس نے دیکھا ہے کس کو دیکھا ہے
تاثیر برق حسن جو ان کے سخن میں تھیاک لرزش خفی مرے سارے بدن میں تھی
خریداریٔ جنس حسن پر رغبت دلاتا ہےبنا ہے شوق دل دلال بازار محبت کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books