aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "janaaza"
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلےعاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہےکچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریانہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
صبح لے جاتے ہیں ہم اپنا جنازہ گھر سےشام کو پھر اسے کاندھوں پہ اٹھا لاتے ہیں
مری نماز جنازہ پڑھی ہے غیروں نےمرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے
کہا میں نے مرتا ہوں تم پر تو بولےنکلتے نہ دیکھا جنازہ کسی کا
جنازہ روک کر میرا وہ اس انداز سے بولےگلی ہم نے کہی تھی تم تو دنیا چھوڑے جاتے ہو
شب کو مرا جنازہ جائے گا یوں نکل کررہ جائیں گے سحر کو دشمن بھی ہاتھ مل کر
خود بہ خود اپنا جنازہ ہے رواںہم یہ کس کے کشتۂ رفتار ہیں
یہ سفر اپنا کہیں جانب محشر ہی نہ ہوہم لیے کس کا جنازہ ہیں یہ گھر سے نکلے
اسی کفن سے نہ ڈھک جائے سارا شہر کہیںمرا جنازہ پرندے اٹھائے پھرتے ہیں
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔقدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
میں جو ہوں جونؔ ایلیا ہوں جناباس کا بے حد لحاظ کیجئے گا
یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جاناجس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
ہماری مسکراہٹ پر نہ جانادیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books