aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaur-e-musalsal"
جفا و جور مسلسل وفا و ضبط الموہ اختیار تمہیں ہے یہ اختیار مجھے
کسی کے جور مسلسل کا فیض ہے اخگرؔوگرنہ درد ہمارے سخن میں کتنا تھا
رہنے دے ذکر خم زلف مسلسل کو ندیماس کے تو دھیان سے بھی ہوتا ہے دل کو الجھاؤ
آج انجمؔ مسکرا کر اس نے پھر دیکھا مجھےشکوۂ جور و جفا پھر بھول جانا ہی پڑا
ادا و ناز و کرشمہ جفا و جور و ستمادھر یہ سب ہیں ادھر ایک میری جاں تنہا
آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیںہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی
اپنے مرنے کا اگر رنج مجھے ہے تو یہ ہےکون اٹھائے گا تری جور و جفا میرے بعد
ہمیں پہ ختم ہیں جور و ستم زمانے کےہمارے بعد اسے کس کی آرزو ہوگی
جور افلاک کی شرکت کی ضرورت کیا ہےآپ کافی ہیں زمانے کو ستانے کے لیے
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
کسی کے جور و ستم کا تو اک بہانا تھاہمارے دل کو بہرحال ٹوٹ جانا تھا
دیتا رہا فریب مسلسل کوئی مگرامکان التفات سے ہم کھیلتے رہے
روز اک خواب مسلسل اور میںرات بھر یادوں کا جنگل اور میں
وہ اضطراب مسلسل کا لطف کیا جانےمصیبتوں سے جو گھبرا گیا زمانے میں
وہاں ریاض مسلسل سے کام چلتا ہےیہاں گلے کے سہارے کلام چلتا ہے
تو یاد آیا ترے جور و ستم لیکن نہ یاد آئےمحبت میں یہ معصومی بڑی مشکل سے آتی ہے
ترے جور و جفا کا ہم کبھی شکوہ نہیں کرتےمحبت جس سے کرتے ہیں اسے رسوا نہیں کرتے
وقت کی سعیٔ مسلسل کارگر ہوتی گئیزندگی لحظہ بہ لحظہ مختصر ہوتی گئی
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فناؔراہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
نظر تو پھیر مرے کاغذی بدن کی طرفابھی یہ ضرب مسلسل سے تار تار نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books