aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "javaan"
آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکیاللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
سفر پیچھے کی جانب ہے قدم آگے ہے میرامیں بوڑھا ہوتا جاتا ہوں جواں ہونے کی خاطر
ابھی کمسن ہو رہنے دو کہیں کھو دو گے دل میراتمہارے ہی لیے رکھا ہے لے لینا جواں ہو کر
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئیپہنچے وہاں ہی خاک جہاں کا خمیر ہو
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکنعمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے
جوانی کی دعا لڑکوں کو نا حق لوگ دیتے ہیںیہی لڑکے مٹاتے ہیں جوانی کو جواں ہو کر
گداز عشق نہیں کم جو میں جواں نہ رہاوہی ہے آگ مگر آگ میں دھواں نہ رہا
وہ آ رہے ہیں سنبھل سنبھل کر نظارہ بے خود فضا جواں ہےجھکی جھکی ہیں نشیلی آنکھیں رکا رکا دور آسماں ہے
جوان گیہوں کے کھیتوں کو دیکھ کر رو دیںوہ لڑکیاں کہ جنہیں بھول بیٹھیں مائیں بھی
جواں ہوتے ہی لے اڑا حسن تم کوپری ہو گئے تم تو انسان ہو کر
شباب نام ہے اس جاں نواز لمحے کاجب آدمی کو یہ محسوس ہو جواں ہوں میں
دو تند ہواؤں پر بنیاد ہے طوفاں کییا تم نہ حسیں ہوتے یا میں نہ جواں ہوتا
اے سوز جاں گداز ابھی میں جوان ہوںاے درد لا علاج یہ عمر شباب ہے
تمناؤں کو زندہ آرزوؤں کو جواں کر لوںیہ شرمیلی نظر کہہ دے تو کچھ گستاخیاں کر لوں
جواں مردی اسی رفعت پہ پہنچیجہاں سے بزدلی نے جست کی تھی
آ دوست ساتھ آ در ماضی سے مانگ لائیںوہ اپنی زندگی کہ جواں بھی حسیں بھی تھی
سخت بیوی کو شکایت ہے جوان نو سےریل چلتی نہیں گر جاتا ہے پہلے سگنل
پیر مغاں کے پاس وہ دارو ہے جس سے ذوقؔنامرد مرد مرد جواں مرد ہو گیا
دشمن دل ہی نہیں دشمن جاں ہوتا ہےاف وہ احساس جو پیری میں جواں ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books