aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jazba"
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
کیا اثر تھا جذبۂ خاموش میںخود وہ کھچ کر آ گئے آغوش میں
کیا کرشمہ ہے مرے جذبۂ آزادی کاتھی جو دیوار کبھی اب ہے وہ در کی صورت
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائےمنزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلااور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلا
عجب جنون ہے یہ انتقام کا جذبہشکست کھا کے وہ پانی میں زہر ڈال آیا
غرور حسن نہ کر جذبۂ زلیخا دیکھکیا ہے عشق نے یوسف غلام عاشق کا
بیزار ہیں جو جذبہ سےوہ لوگ کسی سے بھی محبت نہیں کرتے
علویؔ خواہش بھی تھی بانجھجذبہ بھی نا مرد ملا
چلو کہ جذبۂ اظہار چیخ میں تو ڈھلاکسی طرح اسے آخر ادا بھی ہونا تھا
کام آخر جذبۂ بے اختیار آ ہی گیادل کچھ اس صورت سے تڑپا ان کو پیار آ ہی گیا
جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہئےسینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
خدایا جذبۂ دل کی مگر تاثیر الٹی ہےکہ جتنا کھینچتا ہوں اور کھنچتا جائے ہے مجھ سے
شوق منزل ہم سفر ہے جذبۂ دل راہبرمجھ پہ خود بھی کھل نہیں پاتا کدھر جاتا ہوں میں
عیاں تھے جذبۂ دل اور بیاں تھے سارے خیالکوئی بھی پردہ نہ تھا جب کے تھے حجاب میں ہم
درد دل پاس وفا جذبۂ ایماں ہوناآدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا
یہ پیار کا جذبہ ترے کچھ کام تو آئےمیرا نہیں بنتا ہے تو بن اور کسی کا
جذبۂ عشق چاہئے صوفیجو ہے افسردہ اہل حال نہیں
کفر سے یہ جو منور مری پیشانی ہےظاہر اس سے بھی مرا جذبۂ ایمانی ہے
یہ جذبۂ طلب تو مرا مر نہ جائے گاتم بھی اگر ملوگے تو جی بھر نہ جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books