aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jha.De"
سنا ہے پھول جھڑے تھے جہاں ترے لب سےوہاں بہار اترتی ہے روز شام کے ساتھ
یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالمجہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیںوہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی گرمی ہو سردی ہونہیں رکتی کبھی برسات جب سے تم نہیں آئے
چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیںدیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسےایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں
سانس لیتا ہوں کہ پت جھڑ سی لگی ہے مجھ میںوقت سے ٹوٹ رہے ہیں مرے بندھن جیسے
جھڑی ایسی لگا دی ہے مرے اشکوں کی بارش نےدبا رکھا ہے بھادوں کو بھلا رکھا ہے ساون کو
جھاڑ کر گرد غم ہستی کو اڑ جاؤں گا میںبے خبر ایسی بھی اک پرواز آتی ہے مجھے
شاخوں سے برگ گل نہیں جھڑتے ہیں باغ میںزیور اتر رہا ہے عروس بہار کا
باتوں سے پھول جھڑتے تھے لیکن خبر نہ تھیاک دن لبوں سے ان کے ہی نشتر بھی آئیں گے
کہتے ہیں ان شاخوں پر پھل پھول بھی آتے تھےاب تو پتے جھڑتے ہیں یا پتھر گرتے ہیں
امید کی سوکھتی شاخوں سے سارے پتے جھڑ جائیں گےاس خوف سے اپنی تصویریں ہم سال بہ سال بناتے ہیں
زندگانی درد سر ہے یار بنکوئی ہمارے سر کوں آ کر جھاڑ دے
گرم کر دے تو ٹک آغوش میں آمارے جاڑے کے ٹھرے بیٹھے ہیں
ہرگز کیا نہ باد خزاں کا بھی انتظاروہ تازہ گل تھا میں کہ کھلا اور جھڑ گیا
جو پھول جھڑ گئے تھے جو آنسو بکھر گئےخاک چمن سے ان کا پتا پوچھتا رہا
وہیں پہ جھاڑ کے اٹھتے ہیں پھر متاع حیاتکہ زندگی کو جہاں جس کے نام کرتے ہیں
پرانے پتوں کو جھاڑ دینا نئے نویلوں کو راہ دیناخدا کے بندے اگر یہ کار خدا نہیں ہے تو اور کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books