aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhak"
جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگرسر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے
سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتےہر در پہ جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیںصراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
میرے بعد وفا کا دھوکا اور کسی سے مت کرناگالی دے گی دنیا تجھ کو سر میرا جھک جائے گا
یہ سارا جسم جھک کر بوجھ سے دہرا ہوا ہوگامیں سجدے میں نہیں تھا آپ کو دھوکا ہوا ہوگا
آنکھیں نہ جینے دیں گی تری بے وفا مجھےکیوں کھڑکیوں سے جھانک رہی ہے قضا مجھے
یہی ہے زندگی اپنی یہی ہے بندگی اپنیکہ ان کا نام آیا اور گردن جھک گئی اپنی
چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیںدیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے
پھر کسی کے سامنے چشم تمنا جھک گئیشوق کی شوخی میں رنگ احترام آ ہی گیا
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسےایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں
لگتا ہے کئی راتوں کا جاگا تھا مصورتصویر کی آنکھوں سے تھکن جھانک رہی ہے
دھڑکنے لگا دل نظر جھک گئیکبھی ان سے جب سامنا ہو گیا
میری پوشاک تو پہچان نہیں ہے میریدل میں بھی جھانک مری ظاہری حالت پہ نہ جا
یہ ہنر بھی بڑا ضروری ہےکتنا جھک کر کسے سلام کرو
اس نے آہستہ سے جب پکارا مجھےجھک کے تکنے لگا ہر ستارا مجھے
اب ان دریچوں پہ گہرے دبیز پردے ہیںوہ تانک جھانک کا معصوم سلسلہ بھی گیا
اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکیجھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا؟
نظر جھک رہی ہے خموشی ہے لب پرحیا ہے ادا ہے کہ ان بن ہے کیا ہے
وقت رخصت تری آنکھوں کا وہ جھک سا جانااک مسافر کے لیے زاد سفر ہے اے دوست
جھک کے جو آپ سے ملتا ہوگااس کا قد آپ سے اونچا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books