aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhale"
زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہتدل لگا کر ہم تو پچھتائے بہت
شہر کیا دیکھیں کہ ہر منظر میں جالے پڑ گئےایسی گرمی ہے کہ پیلے پھول کالے پڑ گئے
سوئے تو دل میں ایک جہاں جاگنے لگاجاگے تو اپنی آنکھ میں جالے تھے خواب کے
روشنی پھیلی تو سب کا رنگ کالا ہو گیاکچھ دیئے ایسے جلے ہر سو اندھیرا ہو گیا
کیا مجھ سے بھی عزیز ہے تم کو دیے کی لوپھر تو میرا مزار بنے اور دیا جلے
شمع شب تاب ایک رات جلیجلنے والے تمام عمر جلے
شام ہوئی تو سورج سوچےسارا دن بے کار جلے تھے
دل درد کی بھٹی میں کئی بار جلے ہےتب ایک غزل حسن کے سانچے میں ڈھلے ہے
ابھی باقی ہیں پتوں پر جلے تنکوں کی تحریریںیہ وہ تاریخ ہے بجلی گری تھی جب گلستاں پر
عجیب بات ہے اس رات کی سحر نہ ہوئیکئی چراغ جلے روشنی مگر نہ ہوئی
عقل ہر بار دکھاتی تھی جلے ہاتھ اپنےدل نے ہر بار کہا آگ پرائی لے لے
ڈر ہے نہ دوپٹہ کہیں سینے سے سرک جائےپنکھا بھی ہمیں پاس سے جھلنے نہیں دیتے
کسی کا گھر جلے اپنا ہی گھر لگے ہے مجھےوہ حال ہے کہ اجالوں سے ڈر لگے ہے مجھے
کسی کے ساتھ نہ ہونے کے دکھ بھی جھیلے ہیںکسی کے ساتھ مگر اور بھی اکیلے ہیں
شام ہوئی جلے چراغ اٹھ گئے راہ سے فقیرجن کا کہیں کوئی نہیں رہ گئے رہ گزار میں
آس ڈوبی تو دل ہوا روشنبجھ گیا دل تو دل کے داغ جلے
جلے مکانوں میں بھوت بیٹھے بڑی متانت سے سوچتے ہیںکہ جنگلوں سے نکل کر آنے کی کیا ضرورت تھی آدمی کو
کون یاد آ گیا اذاں کے وقتبجھتا جاتا ہے دل چراغ جلے
عمر لگ جاتی ہے اک گھر کو بنانے میں ہمیںمکڑیاں روز ہی بن لیتی ہیں جالے کیسے
نہ جانے کتنی بستیاں اجڑ کے رہ گئیںملے ہیں راستے میں کچھ مکاں جلے جلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books