aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhuum"
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
پا کے اک تیرا تبسم مسکرائی کائناتجھوم اٹھا وہ بھی دل جینے سے جو بیزار تھا
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
پھر دیار ہند کو آباد کرنے کے لئےجھوم کر اٹھو وطن آزاد کرنے کے لئے
شاخ گل جھوم کے گل زار میں سیدھی جو ہوئیپھر گیا آنکھ میں نقشہ تری انگڑائی کا
پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوںبادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
شجر نے لہلہا کر اور ہوا نے چوم کر مجھ کوتری آمد کے افسانے سنائے جھوم کر مجھ کو
نظر اٹھاؤ تو جھوم جائیں نظر جھکاؤ تو ڈگمگائیںتمہاری نظروں سے سیکھتے ہیں طریق موت و حیات کے ہم
ساغر نہیں کہ جھوم کے اٹھے اٹھا لیایہ زندگی کا بوجھ ہے مل کر اٹھائیے
باہر جھوم رہا تھا موسم پھولوں کااندر روٹھی تھی ہریالی کرتے کیا
جب بھی ملے وہ ناگہاں جھوم اٹھے ہیں قلب و جاںملنے میں لطف ہے اگر ملنا ہو کام کے بغیر
وہ ابر گھرا جھوم کے رحمت کے دن آئےپینے کے پلانے کے مسرت کے دن آئے
لذت درد ملی جرم محبت میں اسےوہ سزا پائی ہے دل نے کہ خطا جھوم اٹھی
وہ بادہ نوش حقیقت ہے اس جہاں میں رواںؔکہ جھوم جائے فلک گر اسے خمار آئے
کس قدر جھوم رہی ہے دنیاچاک پر گھوم رہی ہے دنیا
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
وہ جھوٹ بول رہا تھا بڑے سلیقے سےمیں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا
جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگرسر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
صادق ہوں اپنے قول کا غالبؔ خدا گواہکہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books