aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jiyo"
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔزندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا
میں مدتوں جیا ہوں کسی دوست کے بغیراب تم بھی ساتھ چھوڑنے کو کہہ رہے ہو خیر
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
دیکھی تھی ایک رات تری زلف خواب میںپھر جب تلک جیا میں پریشان ہی رہا
آ ہی جاتا وہ راہ پر غالبؔکوئی دن اور بھی جیے ہوتے
خودکشی جرم بھی ہے صبر کی توہین بھی ہےاس لیے عشق میں مر مر کے جیا جاتا ہے
گل کے ہونے کی توقع پہ جیے بیٹھی ہےہر کلی جان کو مٹھی میں لیے بیٹھی ہے
جیے جاتے ہیں پستی میں ترے سارے جہاں والےکبھی نیچے بھی نظریں ڈال اونچے آسماں والے
محبت میں ہم تو جیے ہیں جییں گےوہ ہوں گے کوئی اور مر جانے والے
بد تر ہے موت سے بھی غلامی کی زندگیمر جائیو مگر یہ گوارا نہ کیجیو
احسان زندگی پہ کئے جا رہے ہیں ہممن تو نہیں ہے پھر بھی جیے جا رہے ہیں ہم
ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسدؔعالم تمام حلقۂ دام خیال ہے
نہ جیا تیری چشم کا مارانہ تری زلف کا بندھا چھوٹا
پیا باج پیالا پیا جائے ناپیا باج یک تل جیا جائے نا
اس کے ایفائے عہد تک نہ جیےعمر نے ہم سے بے وفائی کی
ایک کردار نیا روز جیا کرتا ہوںمجھ کو شاعر نہ کہو ایک اداکار ہوں میں
میں ناحق دن کاٹ رہا ہوںکون یہاں سو سال جیا ہے
کسی کے بن کسی کی یاد کے بنجیئے جانے کی ہمت ہے نہیں تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books