aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jurmaana-haa-e-jurm-e-shauq"
لذت سجدۂ ہائے شوق نہ پوچھہائے وہ اتصال ناز و نیاز
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لا مکاں خالیخطا کس کی ہے یا رب لا مکاں تیرا ہے یا میرا
ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دل سوزاںان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہیں تھے
تعزیر جرم عشق ہے بے صرفہ محتسببڑھتا ہے اور ذوق گنہ یاں سزا کے بعد
دیدنی ہے یہ سراسیمگئ دیدۂ شوقکہ ترے در پہ کھڑے ہیں ترا در یاد نہیں
ڈھونڈھتی ہے اضطراب شوق کی دنیا مجھےآپ نے محفل سے اٹھوا کر کہاں رکھا مجھے
خیرہ سران شوق کا کوئی نہیں ہے جنبہ دارشہر میں اس گروہ نے کس کو خفا نہیں کیا
بے خود شوق ہوں آتا ہے خدا یاد مجھےراستہ بھول کے بیٹھا ہوں صنم خانے کا
مسافران رہ شوق سست گام ہو کیوںقدم بڑھائے ہوئے ہاں قدم بڑھائے ہوئے
نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائےتو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے
اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوقدم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
ہر چند شعر و شوق کی بنیاد ہے جنوںچلتا نہیں ہے کام خرد کے بغیر بھی
اس طرح بھی چلا ہے کبھی کاروبار شوقروٹھے کوئی تو اس کو منا لینا چاہیئے
سفر شوق ہے بجھتے ہوئے صحراؤں میںآگ مرہم ہے مرے پاؤں کے چھالوں کے لیے
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
ہر ایک عہد نے لکھا ہے اپنا نامۂ شوقکسی نے خوں سے لکھا ہے کسی نے آنسو سے
پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہل شوق کاآپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گئے
ہے انتہائے یاس بھی اک ابتدائے شوقپھر آ گئے وہیں پہ چلے تھے جہاں سے ہم
بے زبانی ترجمان شوق بے حد ہو تو ہوورنہ پیش یار کام آتی ہے تقریریں کہیں
پھیر لاتا ہے خط شوق مرا ہو کے تباہذبح کر ڈالوں گا اب کی جو کبوتر بہکا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books