aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jutaa"
خدا کرے کہ وہی بات اس کے دل میں ہوجو بات کہنے کی ہمت جٹا رہا ہوں میں
بوٹ ڈاسن نے بنایا میں نے اک مضموں لکھاملک میں مضموں نہ پھیلا اور جوتا چل گیا
جوتا نیا پہن کے وہ پنجوں کے بل چلےکپڑے بدل کے جامے سے باہر نکل چلے
دیوار کے اس پار جانے کی تمنا ہے تو پھرہمت جٹا کر تم کبھی دیوار ڈھاتے کیوں نہیں
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سےکمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہےاور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوااب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیںکیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہےبھول جاتا ہے زمیں سے ہی نظر آتا ہے
میں رہا عمر بھر جدا خود سےیاد میں خود کو عمر بھر آیا
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنجمشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتاسو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں
اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہےکوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئیتم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جاناجس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
وہ دن گئے کہ محبت تھی جان کی بازیکسی سے اب کوئی بچھڑے تو مر نہیں جاتا
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیابرابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سےاگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books