aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaTe"
عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹےدل کے انگارے کو دہکاؤ کہ کچھ رات کٹے
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
کٹتے بھی چلو بڑھتے بھی چلو بازو بھی بہت ہیں سر بھی بہتچلتے بھی چلو کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے
نہ چارہ گر کی ضرورت نہ کچھ دوا کی ہےدعا کو ہاتھ اٹھاؤ کہ غم کی رات کٹے
میں جن کو بات کرنا اے مصحفیؔ سکھایاہر بات میں وہ میری اب بات کاٹتے ہیں
اس بار انتظام تو سردی کا ہو گیاکیا حال پیڑ کٹتے ہی بستی کا ہو گیا
یہ کاٹے سے نہیں کٹتے یہ بانٹے سے نہیں بٹتےندی کے پانیوں کے سامنے آری کٹاری کیا
احباب مجھ سے قطع تعلق کریں جگرؔاب آفتاب زیست لب بام آ گیا
اگر نہ زہرہ جبینوں کے درمیاں گزرےتو پھر یہ کیسے کٹے زندگی کہاں گزرے
کٹتے کسی طرح سے نہیں ہائے کیا کروںدن ہو گئے پہاڑ مجھے انتظار کے
کاٹے ہیں ہم نے یوں ہی ایام زندگی کےسیدھے سے سیدھے سادے اور کج سے کج رہے ہیں
آج ہو جانے دو ہر ایک کو بد مست و خرابآج ایک ایک کو پلواؤ کہ کچھ رات کٹے
ہجر میں ملنے شب ماہ کے غم آئے ہیںچارہ سازوں کو بھی بلواؤ کہ کچھ رات کٹے
رہے نہ جان تو قاتل کو خوں بہا دیجےکٹے زبان تو خنجر کو مرحبا کہیے
اک حال ہو تو یارو اس کا بیاں کریں ہمکیا کیا نہ عاشقی میں حالات کاٹتے ہیں
وہی آنسو وہی ماضی کے قصےجسے دیکھو کٹے کو کاٹتا ہے
وہ چاہتا ہے مہینہ کٹے نہ جلدی سےکرایہ دار کے دکھ بھی عجیب ہوتے ہیں
چشم و رخسار کے اذکار کو جاری رکھوپیار کے نامے کو دہراؤ کہ کچھ رات کٹے
چھوا ہو اگر میں نے کاکل کو تیریالٰہی مرے ہاتھ میں سانپ کاٹے
رات کاٹے نہیں کٹتی ہے کسی صورت سےدن تو دنیا کے بکھیڑوں میں گزر جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books