aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaar-e-savaab"
برا سہی میں پہ نیت بری نہیں میریمرے گناہ بھی کار ثواب میں لکھنا
ہم سے مے کش جو توبہ کر بیٹھیںپھر یہ کار ثواب کون کرے
عجیب حال تھا عہد شباب میں دل کامجھے گناہ بھی کار ثواب لگتا تھا
کوئی سبب تو تھا کہ غوثؔ فہم و ذکا کے باوجودکار ثواب چھوڑ کر کار گناہ میں رہے
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
ہم حسین غزلوں سے پیٹ بھر نہیں سکتےدولت سخن لے کر بے فراغ ہیں یارو
کن راہوں سے ہو کر آئی ہو کس گل کا سندیسہ لائی ہوہم باغ میں خوش خوش بیٹھے تھے کیا کر دیا آ کے صبا تم نے
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
رات آ کر گزر بھی جاتی ہےاک ہماری سحر نہیں ہوتی
اہل وفا سے ترک تعلق کر لو پر اک بات کہیںکل تم ان کو یاد کرو گے کل تم انہیں پکارو گے
اس بے وفا سے کر کے وفا مر مٹا رضاؔاک قصۂ طویل کا یہ اختصار ہے
اس کو مدت ہوئی صبر کرتے ہوئے آج کوئے وفا سے گزرتے ہوئےپوچھ کر اس گدا کا ٹھکانا سجن اپنے انشاؔ کو بھی دیکھ آنا سجن
کس طرح کر دیا دل نازک کو چور چوراس واقعہ کی خاک ہے پتھر کو اطلاع
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
اے صبا چلتی ہے کیوں اس درجہ اترائی ہوئیاڑ گئی کافور بن بن کر حیا آئی ہوئی
کچھ ایسی بن گئی تصویر اس کے دست قدرت سےرہا حیراں بنا کر آپ صورت آفریں برسوں
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
اسی دن سے مجھے دونوں کی بربادی کا خطرہ تھامکمل ہو چکے تھے جس گھڑی ارض و سما بن کر
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
اتنا ہی چاہتا ہوں کہ میں اور عندلیبآپس میں درد دل کہیں ٹک بیٹھ کر کہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books