aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaavish-e-be-sabab"
کچھ شعر و شاعری سے نہیں مجھ کو فائدہالا حصول کاوش بے جائے خلق ہے
ترے وصال کی کب آرزو رہی دل کوکہ ہم نے چاہا تجھے شوق بے سبب کے لیے
آنکھوں کا تو کام ہی ہے رونایہ گریۂ بے سبب ہے پیارے
یہ بے سبب نہیں آئے ہیں آنکھ میں آنسوخوشی کا لمحہ کوئی یاد آ گیا ہوگا
کبھی میں جرأت اظہار مدعا تو کروںکوئی جواز تو ہو لطف بے سبب کے لئے
ضبط غم بے سبب نہیں جذبیؔخلش دل بڑھا رہا ہوں میں
شوق سفر بے سبب اور سفر بے طلباس کی طرف چل دیے جس نے پکارا نہ تھا
بے سبب جمع تو کرتا نہیں تیر و ترکشکچھ ہدف ہوگا زمانے کی ستم گاری کا
محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کوبے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی
کسی کو بے سبب شہرت نہیں ملتی ہے اے واحدؔانہیں کے نام ہیں دنیا میں جن کے کام اچھے ہیں
مجھ کو برباد خود ہی ہونا تھاتم پہ الزام بے سبب آئے
ہم سے وہ بے سبب الجھتی ہےٹک تو سمجھاؤ زلف ابتر کو
خون عشاق کا اٹھا بیڑابے سبب کب وہ پان کھاتا ہے
بے سبب زلزلہ عالم میں نہیں آتا ہےکوئی بیتاب تہ خاک تڑپتا ہوگا
صدیوں میں جا کے بنتا ہے آخر مزاج دہرمدنیؔ کوئی تغیر عالم ہے بے سبب
عمر رفتہ جا کسی دیوار کے سائے میں بیٹھبے سبب کی خواہشیں ہیں اور گھر کی جستجو
یہ ہم نے بھی سنا ہے عالم اسباب ہے دنیایہاں پھر بھی بہت کچھ بے سبب ہوتا ہی رہتا ہے
بعد ترک الفت بھی یوں تو ہم جئے لیکنوقت بے طرح بیتا عمر بے سبب گزری
جو تمام عمر رہا سبب کی تلاش میںوہ تری نگاہ میں بے سبب نہیں آ سکا
تھا کسی گم کردۂ منزل کا نقش بے ثباتجس کو میر کارواں کا نقش پا سمجھا تھا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books