aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kach-kach"
درد جائے گا تو کچھ کچھ جائے گا پر دیکھناچین جب جائے گا تو سارا کا سارا جائے گا
وہ یہ کہہ کہہ کے جلاتا تھا ہمیشہ مجھ کواور ڈھونڈے گا کہیں میرے علاوہ مجھ کو
کچھ کہہ کے اس نے پھر مجھے دیوانہ کر دیااتنی سی بات تھی جسے افسانہ کر دیا
یہ کہہ کہہ کے ہم دل کو بہلا رہے ہیںوہ اب چل چکے ہیں وہ اب آ رہے ہیں
کچھ کہہ دو جھوٹ ہی کہ توقع بندھی رہےتوڑو نہ آسرا دل امیدوار کا
کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیںمیرا نہیں تو دل کا کہا مان جائیے
یہ شہر طلسمات ہے کچھ کہہ نہیں سکتےپہلو میں کھڑا شخص فرشتہ کہ بلا ہے
یہ تو اب عشق میں جی لگنے لگا ہے کچھ کچھاس طرف پہلے پہل گھیر کے لایا گیا میں
کچھ کچھ مری آنکھوں کا تصرف بھی ہے شاملاتنا تو حسیں تو مرے گلفام نہیں ہے
فسانے یوں تو محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھبڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لیے
پرسش حال بھی اتنی کہ میں کچھ کہہ نہ سکوںاس تکلف سے کرم ہو تو ستم ہوتا ہے
بیچ کا بڑھتا ہوا ہر فاصلہ لے جائے گاایک طوفاں آئے گا سب کچھ بہا لے جائے گا
ذرا سی بات تھی تیرا بچھڑناذرا سی بات سے کیا کچھ ہوا ہے
ہم عرض وفا بھی کر نہ سکے کچھ کہہ نہ سکے کچھ سن نہ سکےیاں ہم نے زباں ہی کھولی تھی واں آنکھ جھکی شرما بھی گئے
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھکچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
چراغ چاند شفق شام پھول جھیل صباچرائیں سب نے ہی کچھ کچھ شباہتیں تیری
نزع تک دل اس کو دہرایا کیااک تبسم میں وہ کیا کچھ کہہ گئے
وہ آ رہے ہیں وہ آئیں گے آ رہے ہوں گےشب فراق یہ کہہ کہہ کے صبح کی میں نے
دنیا بس اس سے اور زیادہ نہیں ہے کچھکچھ روز ہیں گزارنے اور کچھ گزر گئے
اصغرؔ سے ملے لیکن اصغرؔ کو نہیں دیکھااشعار میں سنتے ہیں کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books