aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kachchaa"
دھوپ کی گرمی سے اینٹیں پک گئیں پھل پک گئےاک ہمارا جسم تھا اختر جو کچا رہ گیا
جب میں کچا پھل تھا تو محفوظ تھا میںاب جو پکا تو مجھ پہ نشانہ لگتا ہے
سر پہ طوفان بھی ہے سامنے گرداب بھی ہےمیری ہمت کہ وہی کچا گھڑا ہے دیکھو
جان دینے کا ہنر ہر شخص کو آتا نہیںسوہنی کے ہاتھ میں کچا گھڑا تھا دیکھتے
اسی حور کی رنگت اڑی رونے سے ہمارےرنگ گل فردوس بھی کچا نظر آیا
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
ہم سے پوچھو مزاج بارش کاہم جو کچے مکان والے ہیں
تباہ کر گئی پکے مکان کی خواہشمیں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
اب کے بارش میں تو یہ کار زیاں ہونا ہی تھااپنی کچی بستیوں کو بے نشاں ہونا ہی تھا
اگر ہوں کچے گھروندوں میں آدمی آبادتو ایک ابر بھی سیلاب کے برابر ہے
میں نے جو کچکچا کر کل ان کی ران کاٹیتو ان نے کس مزے سے میری زبان کاٹی
محبت کے گھروں کے کچے پن کو یہ کہاں سمجھیںان آنکھوں کو تو بس آتا ہے برساتیں بڑی کرنا
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
یہ اس کے پیار کی باتیں فقط قصے پرانے ہیںبھلا کچے گھڑے پر کون دریا پار کرتا ہے
پکا رستہ کچی سڑک اور پھر پگڈنڈیجیسے کوئی چلتے چلتے تھک جاتا ہے
کبھی میری طلب کچے گھڑے پر پار اترتی ہےکبھی محفوظ کشتی میں سفر کرنے سے ڈرتا ہوں
کچی دیواروں کو پانی کی لہر کاٹ گئیپہلی بارش ہی نے برسات کی ڈھایا ہے مجھے
سنا ہے کانوں کے کچے ہو تم بہت سو ہمتمہارے شہر میں سب سے بنا کے رکھتے ہیں
ٹوٹتی رہتی ہے کچے دھاگے سی نیندآنکھوں کو ٹھنڈک خوابوں کو گرانی دے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books