aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kadduu"
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔقدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔپھر ملیں گے اگر خدا لایا
میں مے کدے کی راہ سے ہو کر نکل گیاورنہ سفر حیات کا کافی طویل تھا
نہ تم ہوش میں ہو نہ ہم ہوش میں ہیںچلو مے کدہ میں وہیں بات ہوگی
تبسم کی سزا کتنی کڑی ہےگلوں کو کھل کے مرجھانا پڑا ہے
کہتے ہیں عمر رفتہ کبھی لوٹتی نہیںجا مے کدے سے میری جوانی اٹھا کے لا
گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
موت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔزندگی کی کوئی کڑی ہوگی
اس قدر بھی تو نہ جذبات پہ قابو رکھوتھک گئے ہو تو مرے کاندھے پہ بازو رکھو
اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کےتو کہاں ہے مجھے تنہا کر کے
جہاں گلشن وہاں گل ہے جہاں گل ہے وہاں بو ہےجہاں الفت وہاں میں ہوں جہاں میں ہوں وہاں تو ہے
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
مے کدہ ہے یہاں سکوں سے بیٹھکوئی آفت ادھر نہیں آتی
وہ وقت اور تھے کہ بزرگوں کی قدر تھیاب ایک بوڑھا باپ بھرے گھر پہ بار ہے
آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئیپہنچے وہاں ہی خاک جہاں کا خمیر ہو
وقت کے قدرداں کی نظروں میںزندگی مختصر نہیں ہوتی
یوں دیکھنا اس کو کہ کوئی اور نہ دیکھےانعام تو اچھا تھا مگر شرط کڑی تھی
میں بہت خوش تھا کڑی دھوپ کے سناٹے میںکیوں تری یاد کا بادل مرے سر پر آیا
تم ہی بتلاؤ کہ اس کی قدر کیا ہوگی تمہیںجو محبت مفت میں مل جائے آسانی کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books