aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kahaf"
وہ اہل کہف تھے جن کو ضیا ملی آخرمرا یہ دور کہ اب تک اندھیرا غار میں ہے
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکنلوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
کب وہ سنتا ہے کہانی میریاور پھر وہ بھی زبانی میری
رات کو جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغکم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے
اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیںآنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں
زندگی کیا ہے اک کہانی ہےیہ کہانی نہیں سنانی ہے
تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہےزندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیںعجیب لوگ ہیں دیوانے ہونا چاہتے ہیں
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہمجو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
شام سے کچھ بجھا سا رہتا ہوںدل ہوا ہے چراغ مفلس کا
شب انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئیکبھی اک چراغ جلا دیا کبھی اک چراغ بجھا دیا
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلےخود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور
کہاں تو طے تھا چراغاں ہر ایک گھر کے لیےکہاں چراغ میسر نہیں شہر کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books