aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaleem aajiz"
درد ایسا ہے کہ جی چاہے ہے زندہ رہئےزندگی ایسی کہ مر جانے کو جی چاہے ہے
بھلا آدمی تھا پہ نادان نکلاسنا ہے کسی سے محبت کرے ہے
کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سےلگے ہے کہ جیسے محبت کرے ہے
بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیمؔبات کہنے کا سلیقہ چاہئے
ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھیمجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی
کبھی ایسا بھی ہووے ہے روتے روتےجگر تھام کر مسکرانا پڑے ہے
وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مسکراؤوفا یاد رکھو ستم بھول جاؤ
یہ آنسو بے سبب جاری نہیں ہےمجھے رونے کی بیماری نہیں ہے
ذرا دیکھ آئنہ میری وفا کاکہ تو کیسا تھا اب کیسا لگے ہے
دن ایک ستم ایک ستم رات کرو ہووہ دوست ہو دشمن کو بھی تم مات کرو ہو
خموشی میں ہر بات بن جائے ہےجو بولے ہے دیوانہ کہلائے ہے
مے کدے کی طرف چلا زاہدصبح کا بھولا شام گھر آیا
فن میں نہ معجزہ نہ کرامات چاہئےدل کو لگے بس ایسی کوئی بات چاہئے
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغتم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
بہت دشوار سمجھانا ہے غم کاسمجھ لینے میں دشواری نہیں ہے
عشق میں موت کا نام ہے زندگیجس کو جینا ہو مرنا گوارا کرے
حقیقتوں کا جلال دیں گے صداقتوں کا جمال دیں گےتجھے بھی ہم اے غم زمانہ غزل کے سانچے میں ڈھال دیں گے
موسم گل ہمیں جب یاد آیاجتنا غم بھولے تھے سب یاد آیا
رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤںچلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو
انہیں کے گیت زمانے میں گائے جائیں گےجو چوٹ کھائیں گے اور مسکرائے جائیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books