aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kam-sin"
کم سن سہی وہ شوخ سہی ناسمجھ سہیہے کچھ تو بات ہم سے جو پردا ابھی سے ہے
ابھی کمسن ہو رہنے دو کہیں کھو دو گے دل میراتمہارے ہی لیے رکھا ہے لے لینا جواں ہو کر
جان جانی ہے مری اے بت کم سن تجھ پرمر ہی جاؤں گا گلا کاٹ کے اک دن تجھ پر
باغباں کلیاں ہوں ہلکے رنگ کیبھیجنی ہیں ایک کم سن کے لیے
دختر رز کی ہوں صحبت کا مباشر کیوں کرابھی کم سن ہے بہت مرد سے شرماتی ہے
دختر درزی کا سینہ دیکھ کردل میں یہ آیا کہ مل مل دیجیے
اس کم سنی میں ہو انہیں میرا خیال کیاوہ کے برس کے ہیں ابھی سن کیا ہے سال کیا
زندگی میں جو اک کمی سی ہےیہ ذرا سی کمی بہت ہے میاں
ڈاکٹر کی فیس کا سن کر مریض محترمآپریشن سے ہی پہلے کوچ فرمائیں گے کیا
کمسنی کا حسن تھا وہ یہ جوانی کی بہارتھا یہی تل پہلے بھی رخ پر مگر قاتل نہ تھا
شاید ابھی کمی سی مسیحائیوں میں ہےجو درد ہے وہ روح کی گہرائیوں میں ہے
ترے نہ آنے کا سن کر بہت اداس ہواوہ آدمی جو ترے انتظار میں بھی نہ تھا
گلشن میں ہوا سے جو کھلا یار کا سینہحسرت سے گیا پھٹ گل و گلزار کا سینہ
مدتوں سے خلش جو تھی جیسے وہ کم سی ہو چلیآج مرے سوال کا مل ہی گیا جواب کیا
وہ کم سنی میں بھی اخگرؔ حسین تھا لیکناب اس کے حسن کا عالم عجیب عالم ہے
شام کے تیر سے زخمی ہے خورشیدؔ کا سینہنور سمٹ کر سرخ کبوتر بن جاتا ہے
کم سنی کیا کم تھی اس پر قہر ہے شکی مزاجاپنا ناوک میرے دل سے کھینچ کر دیکھا کئے
کھرچ کر سینۂ ملحد سبھی حیران ہیں توحیدؔخدا آباد ہے اک کوچۂ ویران کے نزدیک
کم سنی میں تو حسیں عہد وفا کرتے ہیںبھول جاتے ہیں مگر سب جو شباب آتا ہے
کم سنی جن کی ہمیں یاد ہے اور کل کی ہی باتآج انہیں دیکھیے کیا ہو گئے کیا سے بڑھ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books