aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kam-zarf"
فساد روکنے کم ظرف لوگ پہنچے ہیںگھروں میں رہ گئے روشن ضمیر جتنے تھے
اتنے کم ظرف نہیں ہم جو بہکتے جاویںمثل گل جاویں جدھر جاویں مہکتے جاویں
کم ظرف زمانے کی حقارت کا گلہ کیامیں خوش ہوں مرا پیار سمندر کی طرح ہے
کم ظرف کی نیت کیا پگھلا ہوا لوہا ہےبھر بھر کے چھلکتے ہیں اکثر یہی پیمانے
تالاب تو برسات میں ہو جاتے ہیں کم ظرفباہر کبھی آپے سے سمندر نہیں ہوتا
نہیں ہے خوب صحبت ہر کسی کم ظرف سے لیکننہیں گر مانتے از راہ نادانی تو بہتر ہے
کاغذ پہ اگل رہا ہے نفرتکم ظرف ادیب ہو گیا ہے
کیسے بند ہوا مے خانہ اب معلوم ہواپی نہ سکا کم ظرف زمانہ اب معلوم ہوا
اچھے بھلے جو لوگ خد و خال سے لگےلیکن وہ چال ڈھال سے کم ظرف تھے بہت
چھلکی ہر موج بدن سے حسن کی دریا دلیبوالہوس کم ظرف دو چلو میں متوالے ہوئے
اب دیکھنا ہے مجھ کو ترے آستاں کا ظرفسر کو جھکا رہا ہوں بڑی عاجزی کے ساتھ
اہل زر نے دیکھ کر کم ظرفئ اہل قلمحرص زر کے ہر ترازو میں سخن ور رکھ دیے
بیش و کم کا شکوہ ساقی سے مبارکؔ کفر تھادور میں سب کے بقدر ظرف پیمانہ رہا
شاعری طلب اپنی شاعری عطا اس کیحوصلے سے کم مانگا ظرف سے سوا پایا
گہر سمجھا تھا لیکن سنگ نکلاکسی کا ظرف کتنا تنگ نکلا
ظریفؔ اب فائدہ کیا شاعروں کو سردی کھانے سےغزل ہم پڑھ چکے گھر جائیں کیوں بیکار بیٹھے ہیں
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوتجس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
جب بھی ضمیر و ظرف کا سودا ہو دوستوقائم رہو حسین کے انکار کی طرح
ہمارے ظرف کا لوگوں نے امتحان لیاذرا سی بات کا دل میں ملال کیا رکھتے
کھلی زبان تو ظرف ان کا ہو گیا ظاہرہزار بھید چھپا رکھے تھے خموشی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books