aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kankar"
جو موتیوں کی طلب نے کبھی اداس کیاتو ہم بھی راہ سے کنکر سمیٹ لائے بہت
ساتھ چاول کے یہ کنکر بھی نگل جاتا ہےبھوک میں آدمی پتھر بھی نگل جاتا ہے
کوئی کنکر پھینکنے والا نہیںکیسے پھر ہو جھیل میں ہلچل کوئی
سارے دل ایک سے نہیں ہوتےفرق ہے کنکر اور نگینے میں
کوئی لقمہ جو کبھی ہم کو میسر آیاساتھ ہی دانت کے نیچے کوئی کنکر آیا
دھوپ گھڑے سے لے گئی سارے پانی کوکوا ڈھونڈھتا رہ گیا کنکر مرضی کا
شوق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھےگھستے گھستے گھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے
کنکر پھینک رہے ہیں یہ اندازہ کرنے کوٹھہرا پانی کتنی حمیراؔ ہلچل رکھتا ہے
خوشنما دائرے بنتے ہی چلے جاتے ہیںدل کے تالاب میں پھینکا ہے یہ کنکر کس نے
مٹی کی تعظیم کرو تو اور تکبر کرتی ہےکنکر پتھر جیسے آدم زاد خدا ہو جاتے ہیں
جھیل میں بس ایک کنکر پھینک کردائرے کی گونج میں سنتی رہی
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔسارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
شہر والوں کی محبت کا میں قائل ہوں مگرمیں نے جس ہاتھ کو چوما وہی خنجر نکلا
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغتم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
آگہی کرب وفا صبر تمنا احساسمیرے ہی سینے میں اترے ہیں یہ خنجر سارے
اے ذوقؔ دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگاچھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
صاف انکار اگر ہو تو تسلی ہو جائےجھوٹے وعدوں سے ترے رنج سوا ہوتا ہے
کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیںیہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو
اسی کھنڈر میں کہیں کچھ دیے ہیں ٹوٹے ہوئےانہیں سے کام چلاؤ بڑی اداس ہے رات
اس لیے چل نہ سکا کوئی بھی خنجر مجھ پرمیری شہ رگ پہ مری ماں کی دعا رکھی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books