aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kanpur"
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
آتے آتے مرا نام سا رہ گیااس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا
دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتےیاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میںمیرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہےایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے
دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسیذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے
کچھ درد کی شدت ہے کچھ پاس محبت ہےہم آہ تو کرتے ہیں فریاد نہیں کرتے
کوئی منزل کے قریب آ کے بھٹک جاتا ہےکوئی منزل پہ پہنچتا ہے بھٹک جانے سے
اک تجھ کو دیکھنے کے لیے بزم میں مجھےاوروں کی سمت مصلحتاً دیکھنا پڑا
اندھیروں کو نکالا جا رہا ہےمگر گھر سے اجالا جا رہا ہے
ساحل کے تماشائی ہر ڈوبنے والے پرافسوس تو کرتے ہیں امداد نہیں کرتے
جب سفینہ موج سے ٹکرا گیاناخدا کو بھی خدا یاد آ گیا
میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیےترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے
سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوستمیرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا
ترتیب دے رہا تھا میں فہرست دشمنانیاروں نے اتنی بات پہ خنجر اٹھا لیا
خوشی سے کانپ رہی تھیں یہ انگلیاں اتنیڈلیٹ ہو گیا اک شخص سیو کرنے میں
اس طرح رہبر نے لوٹا کارواںاے فناؔ رہزن کو بھی صدمہ ہوا
کوئی سمجھے گا کیا راز گلشنجب تک الجھے نہ کانٹوں سے دامن
دنیا پہ ایسا وقت پڑے گا کہ ایک دنانسان کی تلاش میں انسان جائے گا
اے جلوۂ جانانہ پھر ایسی جھلک دکھلاحسرت بھی رہے باقی ارماں بھی نکل جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books