aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kariyo"
نہ رہ جاوے کہیں تو زاہدا محروم رحمت سےگنہ گاروں میں سمجھا کریو اپنی بے گناہی کو
خط شکستہ میں کیا جانے کب کشید آ جائےکہ سانس روک کے کریو میاں کتابت عشق
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
نازکی اس کے لب کی کیا کہئےپنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیںدو گز زمیں بھی چاہیئے دو گز کفن کے بعد
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیںدوستوں کی مہربانی چاہئے
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہیہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھامجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہئےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہئے
اب وہی کرنے لگے دیدار سے آگے کی باتجو کبھی کہتے تھے بس دیدار ہونا چاہئے
ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسندمجھ کو تری نگاہ کا الزام چاہیئے
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میںعیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
مری زندگی تو گزری ترے ہجر کے سہارےمری موت کو بھی پیارے کوئی چاہیئے بہانہ
یہ تو کہئے اس خطا کی کیا سزامیں جو کہہ دوں آپ پر مرتا ہوں میں
زہر میٹھا ہو تو پینے میں مزا آتا ہےبات سچ کہیے مگر یوں کہ حقیقت نہ لگے
بات وہ کہئے کہ جس بات کے سو پہلو ہوںکوئی پہلو تو رہے بات بدلنے کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books