aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kattaa"
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
راستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہےفاصلہ ہے کہ کم نہیں ہوتا
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
قطع کیجے نہ تعلق ہم سےکچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزاکاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
دن کٹا فریاد سے اور رات زاری سے کٹیعمر کٹنے کو کٹی پر کتنی خواری سے کٹی
اس کو خزاں کے آنے کا کیا رنج کیا قلقروتے کٹا ہو جس کو زمانہ بہار کا
آنکھیں تھیں ویران نظر کیسے آتادل تو تھا بیمار سفر کیسے کٹتا
عجب تضاد میں کاٹا ہے زندگی کا سفرلبوں پہ پیاس تھی بادل تھے سر پہ چھائے ہوئے
ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہمیں ابھی آیا ہوں تصویریں پرانی دیکھ کر
سن تو لیا کسی نار کی خاطر کاٹا کوہ نکالی نہرایک ذرا سے قصے کو اب دیتے کیوں ہو طول میاں
دن کٹا جس طرح کٹا لیکنرات کٹتی نظر نہیں آتی
کٹتا کہاں طویل تھا راتوں کا سلسلہسورج مری نگاہ کی سچائیوں میں تھا
دلیلیں چھین کر میرے لبوں سےوہ مجھ کو مجھ سے بہتر کاٹتا ہے
وہ مرے ساتھ یوں رہا جیسےکاٹتا ہو کوئی سزا جیسے
عمر کا کوہ گراں اور شب و روز مرےیہ وہ پتھر ہے جو کٹتا نہیں آسانی سے
اتار پھینکوں بدن سے پھٹی پرانی قمیصبدن قمیص سے بڑھ کر کٹا پھٹا دیکھوں
وہی آنسو وہی ماضی کے قصےجسے دیکھو کٹے کو کاٹتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books