aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khaa.uu.n"
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
زندگی کا بھی کیا بھروسا ہےزندگی کی قسم بھی کیا کھاؤں
وہ مجھے پیار سے دیکھے بھی تو پھر کیا ہوگامجھ میں اتنی بھی سکت کب ہے کہ دھوکا کھاؤں
زخم کھاؤں یار کی تلوار کا پانی پیوںغیر کا احساں نہ لوں آب و غذا کے واسطے
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
کسی کے تم ہو کسی کا خدا ہے دنیا میںمرے نصیب میں تم بھی نہیں خدا بھی نہیں
پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہےکوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
تم مرے پاس ہوتے ہو گویاجب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دوخوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیںہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلےترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے
کچھ خبر ہے تجھے او چین سے سونے والےرات بھر کون تری یاد میں بیدار رہا
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گامیں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیںدیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پہ پہلا تیر کون
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گامگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نےوہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books