aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khalaa"
وہ جسم روح خلا آسمان ہے کیا ہےکہ رنگ کوئی ہو اس سے جدا نہیں ملتا
سانس لینے سے بھی بھرتا نہیں سینے کا خلاجانے کیا شے ہے جو بے دخل ہوئی ہے مجھ میں
جانے والوں کی کمی پوری کبھی ہوتی نہیںآنے والے آئیں گے پھر بھی خلا رہ جائے گا
خواب میں بوسہ لیا تھا رات بلب نازکیصبح دم دیکھا تو اس کے ہونٹھ پہ بتخالہ تھا
مجھ کو شوق جستجوئے کائناتخاک سے عادلؔ خلا تک لے گیا
زندگی میں کسک ضروری تھییہ خلا پر تری کمی سے ہوا
منکشف! آج تلک ہو نہ سکامیں خلا ہوں کہ خلا ہے مجھ میں
عشق بازی بو الہوس بازی نہ جانعشق ہے یہ خانۂ خالہ نہیں
سنا تھا میں نے کہ فطرت خلا کی دشمن ہےسو وہ بدن مری تنہائیوں کو پاٹ گیا
خلا میں گروی رکھا اپنے سارے خوابوں کواور اس زمین پہ چھوٹا سا گھر لیا میں نے
مری ہوس کے مقابل یہ شہر چھوٹے ہیںخلا میں جا کے نئی بستیاں تلاش کروں
خلا میں تیرتے پھرتے ہیں ہاتھ پکڑے ہوئےزمیں کی ایک صدی ایک سال سورج کا
اک خلا ہے جو پر نہیں ہوتاجب کوئی درمیاں سے اٹھتا ہے
اک خلا، ایک لا انتہا اور میںکتنے تنہا ہیں میرا خدا اور میں
دور تک ایک خلا ہے سو خلا کے اندرصرف تنہائی کی صورت ہی نظر آئے گی
بدن میں دل تھا معلق خلا میں نظریں تھیںمگر کہیں کہیں سینے میں درد زندہ تھا
کس کی خوشبو نے بھر دیا تھا اسےاس کے اندر کوئی خلا نہ رہا
خلا کا مسئلہ ہی مختلف ہےسمندر اس قدر گہرا نہیں ہے
اے خلش بول کیا یہی ہے خدایہ جو دل میں خلا سا رہتا ہے
آئے گی ہم کو راس نہ یک رنگئ خلااہل زمیں ہیں ہم ہمیں دن رات چاہیئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books