aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khaleel"
اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دےہاں اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئےحق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
وہ لوگ اپنے آپ میں کتنے عظیم تھےجو اپنے دشمنوں سے بھی نفرت نہ کر سکے
پرند شاخ پہ تنہا اداس بیٹھا ہےاڑان بھول گیا مدتوں کی بندش میں
لفظوں کا خزانہ بھی کبھی کام نہ آئےبیٹھے رہیں لکھنے کو ترا نام نہ آئے
تیری آمد کی منتظر آنکھیںبجھ گئیں خاک ہو گئے رستے
اک زندگی عمل کے لیے بھی نصیب ہویہ زندگی تو نیک ارادوں میں کٹ گئی
ایسا ہو زندگی میں کوئی خواب ہی نہ ہواندھیاری رات میں کوئی مہتاب ہی نہ ہو
دوست نے دل کو توڑ کے نقش وفا مٹا دیاسمجھے تھے ہم جسے خلیل کعبہ اسی نے ڈھا دیا
اس بھرے شہر میں دن رات ٹھہرتے ہی نہیںکون یادوں کے سفر نامے کو تحریر کرے
اب کے سفر میں درد کے پہلو عجیب ہیںجو لوگ ہم خیال نہ تھے ہم سفر ہوئے
حادثوں کی مار سے ٹوٹے مگر زندہ رہےزندگی جو زخم بھی تو نے دیا گہرا نہ تھا
ایسے مر جائیں کوئی نقش نہ چھوڑیں اپنایاد دل میں نہ ہو اخبار میں تصویر نہ ہو
درد کے سہارے کب تلک چلیں گےسانس رک رہی ہے فاصلہ بڑا ہے
عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
ہر ایک کام ہے دھوکہ ہر ایک کام ہے کھیلکہ زندگی میں تماشا بہت ضروری ہے
پرند اونچی اڑانوں کی دھن میں رہتا ہےمگر زمیں کی حدوں میں بسر بھی کرتا ہے
بہت عزیز تھے اس کو سفر کے ہنگامےوہ سب کے ساتھ چلا تھا مگر اکیلا تھا
ہزاروں چاند ستارے چمک گئے ہوتےکبھی نظر جو تری مائل کرم ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books