aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khalvato.n"
جلسوں میں خلوتوں میں خیالوں میں خواب میںپہنچی کہاں کہاں نگہ انتظار آج
سمیٹ لاتا ہوں موتی تمہاری یادوں کےجو خلوتوں کے سمندر میں ڈوبتا ہوں میں
حصار غیر میں رہتا ہے یہ مکان وجودمیں خلوتوں میں بھی اکثر عذاب دیکھتا ہوں
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میںکہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے
عجب محفل ہے سب اک دوسرے پر ہنس رہے ہیںعجب تنہائی ہے خلوت کی خلوت رو رہی ہے
ہے آدمی بجائے خود اک محشر خیالہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو
ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئیاب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئی
لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہرمیں ورنہ وہی خلوتیٔ راز نہاں ہوں
بکھیر دے مجھے چاروں طرف خلاؤں میںکچھ اس طرح سے الگ کر کہ جڑ نہ پاؤں میں
گر ہو شراب و خلوت و محبوب خوب روزاہد قسم ہے تجھ کو جو تو ہو تو کیا کرے
بنایا توڑ کے آئینہ آئینہ خانہنہ دیکھی راہ جو خلوت سے انجمن کی طرف
تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میںیہ بھی اک دعا ہوگی وصل کی دعاؤں میں
ترے بدن کی خلاؤں میں آنکھ کھلتی ہےہوا کے جسم سے جب جب لپٹ کے سوتا ہوں
فسردہ دل کبھی خلوت نہ انجمن میں رہےبہار ہو کے رہے ہم تو جس چمن میں رہے
تم مرے ارادوں کے ڈولتے ستاروں کویاس کے خلاؤں میں راستہ دکھاتے ہو
تیرا خیال خواب خواب خلوت جاں کی آب و تابجسم جمیل و نوجواں شام بخیر شب بخیر
میں کروٹوں کے نئے ذائقے لکھوں شب بھریہ عشق ہے تو کہاں زندگی عذاب کروں
میں ترے حسن کا خلوت میں تماشائی ہوںآئینہ سیکھ نہ جائے کہیں حیرت میری
یادوں کے نقش گھل گئے تیزاب وقت میںچہروں کے نام دل کی خلاؤں میں کھو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books