aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khamoshi-e-marg"
نہ چارہ گر کے لئے مجھ میں کوئی وصف حیاتنہ وجہ ماتم مرگ آہ نوحہ گر کے لئے
ملنے کو ہے خموشئ اہل جنوں کی داداٹھنے کو ہے زمیں سے دھواں دیکھتے رہو
تذکرہ سوز محبت کا کیا تھا اک بارتا دم مرگ زباں سے مری چھالے نہ گئے
تم آؤ مرگ شادی ہے نہ آؤ مرگ ناکامینظر میں اب رہ ملک عدم یوں بھی ہے اور یوں بھی
زندگی کی ہنسی اڑاتی ہوئیخواہش مرگ سر اٹھاتی ہوئی
میری یہ آرزو ہے وقت مرگاس کی آواز کان میں آوے
ستا لو مجھے زندگی میں ستا لوکھلے گا پس مرگ احسان کیا تھا
قریب مرگ ہوں للہ آئینہ رکھ دوگلے سے میرے لپٹ جاؤ پھر نکھر لینا
فانیؔ دعائے مرگ کی تکرار کیا ضرورغافل نہیں کہ ان سے تقاضا کرے کوئی
قائمؔ حیات و مرگ بز و گاؤ میں ہیں نفعاس مردمی کے شور پہ کس کام کا ہوں میں
عاشق کا بانکپن نہ گیا بعد مرگ بھیتختے پہ غسل کے جو لٹایا اکڑ گیا
لیتا نہیں کسی کا پس مرگ کوئی نامدنیا کو دیکھنا ہے تو دنیا سے جا کے دیکھ
راحت کے واسطے ہے مجھے آرزوئے مرگاے ذوقؔ گر جو چین نہ آیا قضا کے بعد
شاید ہی راس آئے مجھے عیش مرگ بھیراہیؔ غم حیات کا مارا ہوا ہوں میں
تسکیںؔ نے نام لے کے ترا وقت مرگ آہکیا جانے کیا کہا تھا کسی نے سنا نہیں
ہر وقت فکر مرگ غریبانہ چاہئےصحت کا ایک پہلو مریضانہ چاہئے
ہو عمر خضر بھی تو ہو معلوم وقت مرگہم کیا رہے یہاں ابھی آئے ابھی چلے
یوں رہ جہان میں کہ پس مرگ اے صباؔرہ جائے ذکر خیر ہر اک کی زبان پر
سمجھے ہیں اہل شرق کو شاید قریب مرگمغرب کے یوں ہیں جمع یہ زاغ و زغن تمام
ہووے نہ عذاب اس پہ کبھی جس کے پس مرگچھاتی پہ ہو تعویذ ترے نقش قدم کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books