aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khandii"
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکنلوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
کب وہ سنتا ہے کہانی میریاور پھر وہ بھی زبانی میری
تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہےزندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
زندگی کیا ہے اک کہانی ہےیہ کہانی نہیں سنانی ہے
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلےخود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتاروہم لوگ محبت کی کہانی میں مریں ہیں
جوانی کیا ہوئی اک رات کی کہانی ہوئیبدن پرانا ہوا روح بھی پرانی ہوئی
جسے انجام تم سمجھتی ہوابتدا ہے کسی کہانی کی
تم سن کے کیا کرو گے کہانی غریب کیجو سب کی سن رہا ہے کہیں گے اسی سے ہم
جتنا دیکھو اسے تھکتی نہیں آنکھیں ورنہختم ہو جاتا ہے ہر حسن کہانی کی طرح
اک نظر کا فسانہ ہے دنیاسو کہانی ہے اک کہانی سے
کہنے کو تو میں بھول گیا ہوں مگر اے یارہے خانۂ دل میں تری تصویر ابھی تک
آنکھ سے آنکھ ملانا تو سخن مت کرناٹوک دینے سے کہانی کا مزا جاتا ہے
دشت کی دھوپ ہے جنگل کی گھنی راتیں ہیںاس کہانی میں بہر حال کئی باتیں ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books