aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khato.n"
خطوں کو کھولتی دیمک کا شکریہ ورنہتڑپ رہی تھی لفافوں میں بے زبانی پڑی
مٹ چلے میری امیدوں کی طرح حرف مگرآج تک تیرے خطوں سے تری خوشبو نہ گئی
دو خط بنام زوجہ و جاناں لکھے مگردونوں خطوں کا اس سے لفافہ بدل گیا
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثرلوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیںمیں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہےجینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
تیری بخشش کے بھروسے پہ خطائیں کی ہیںتیری رحمت کے سہارے نے گنہ گار کیا
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیاہوتے ہی صبح آدمی خانوں میں بٹ گیا
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
دیکھتے دیکھتے اک گھر کے رہنے والےاپنے اپنے خانوں میں بٹ جاتے ہیں
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کیکہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
بہت حسین سہی صحبتیں گلوں کی مگروہ زندگی ہے جو کانٹوں کے درمیاں گزرے
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشقعقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
جو میرے گاؤں کے کھیتوں میں بھوک اگنے لگیمرے کسانوں نے شہروں میں نوکری کر لی
پھول کر لے نباہ کانٹوں سےآدمی ہی نہ آدمی سے ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books