aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khatra"
اب نہیں کوئی بات خطرے کیاب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہےتم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا
میں کہوں کس طرح یہ بات اس سےتجھ کو جانم مجھی سے خطرہ ہے
ان لبوں کا لہو نہ پی جاؤںاپنی تشنہ لبی سے خطرہ ہے
آسماں ایسا بھی کیا خطرہ تھا دل کی آگ سےاتنی بارش ایک شعلے کو بجھانے کے لیے
یہ ہو کا وقت یہ جنگل گھنا یہ کالی راتسنو یہاں کوئی خطرہ نہیں ٹھہر جاؤ
بدن میں آگ ہے روغن مرے خیال میں ہےجدا ہی رہ ابھی خطرہ بہت وصال میں ہے
بازار سے گزرے ہے وہ بے پردہ کہ اس کوہندو کا ہے خطرہ نہ مسلمان کا ڈر ہے
جلا آشیاں جب سے دل مطمئن ہےنہ بجلی کا خطرہ نہ دھڑکا خزاں کا
اسی دن سے مجھے دونوں کی بربادی کا خطرہ تھامکمل ہو چکے تھے جس گھڑی ارض و سما بن کر
قریب آنے میں مشکل تو کچھ نہیں لیکنقریب آنے میں خطرہ ہے دور ہونے کا
یاں زیست کا خطرہ نہیں ہاں کھینچیے تلواروہ غیر تھا جو دیکھ کے صمصام ڈرے تھا
خطرہ تھا آندھیوں سے مگر ہائے رے نصیبباد صبا چراغ بجھا کر چلی گئی
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی
جو وقت ختنہ میں چیخا تو نائی نے کہا ہنس کرمسلمانی میں طاقت خون ہی بہنے سے آتی ہے
یہ تو کہئے اس خطا کی کیا سزامیں جو کہہ دوں آپ پر مرتا ہوں میں
آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریبخود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books