aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khatt-e-istavaa"
خط و کاکل و زلف و انداز و نازہوئیں دام رہ صد گرفتاریاں
خط پیشانی میں سفاک ازل کے دن سےتیری تلوار سے لکھی ہے شہادت میری
اس کو سمجھو نہ خط نفس حفیظؔاور ہی کچھ ہے شاعری سے غرض
پھیر لاتا ہے خط شوق مرا ہو کے تباہذبح کر ڈالوں گا اب کی جو کبوتر بہکا
یار نے خط و کبوتر کے کئے ہیں ٹکڑےپرزے کاغذ کے کریں جمع کہ پر جمع کریں
ہرگز نہ مجھ سے صاف ہوا یار یا نصیبخط بھی لکھا جو اس نے تو خط غبار میں
شاید مزاج ہم سے مکدر ہے یار کالکھا ہے اس نے ہم کو بہ خط غبار خط
اے محبو! راہ الفت میں ہر اک شے ہے مباحکس نے کھینچا ہے خط ہجراں تمہارے درمیاں
کعبے سے مجھ کو لائی سواد کنشت میںاصلاح دی بتوں نے خط سر نوشت میں
پاپ دھماکے میں ہم بھکتی ڈھونڈ رہے ہیںمیڈونا کے خط و خال میں میرا دیکھیں
وہاں زیر بحث آتے خط و خال و خوئے خوباںغم عشق پر جو انورؔ کوئی سیمینار ہوتا
خط شوق کو پڑھ کے قاصد سے بولےیہ ہے کون دیوانہ خط لکھنے والا
کچھ نہیں ہے ترے ہاتھوں میں لکیروں کے سوابات ناصح کی ہے لیکن خط تقدیر بھی ہے
دیتے نہیں سجھائی جو دنیا کے خط و خالآئے ہیں تیرگی میں مگر روشنی سے ہم
وقت ہی وہ خط فاصل ہے کہ اے ہم نفسودور ہے موج بلا اور کنارے ہوئے لوگ
اس کی پڑی نہ آنکھ خط و خال پر ترےکبک دری تو رفتۂ رفتار ہی رہا
خط شکستہ میں کیا جانے کب کشید آ جائےکہ سانس روک کے کریو میاں کتابت عشق
یہ خد و خال بھی لگتے ہیں اب پرائے سےمجھے دکھاتے نہیں ہیں تو آئنہ کیوں ہیں
یہ خد و خال یہ گیسو یہ صورت زیباسبھی کا حسن ہے اپنی جگہ مگر آنکھیں
عورت کے خال و خد پہ بہت داد ہو کہ یہمیرے خدا کا شہرۂ آفاق شعر ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books