aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khayaabaa.n"
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیںخیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتییہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
جسے کہتا ہے زمانہ بت بے مہر و دغا باز جفا پیشہ فسوں ساز ستم خانہ بر اندازغضب جس کا ہر اک ناز نظر فتنہ مژہ تیر بلا زلف گرہ گیر غم و رنج کا بانی قلق و درد
نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کینشیمن سیکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیں
ایک مدت سے خیالوں میں بسا ہے جو شخصغور کرتے ہیں تو اس کا کوئی چہرہ بھی نہیں
میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی توکون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں
کٹی ہے جس کے خیالوں میں عمر اپنی منیرؔمزا تو جب ہے کہ اس شوخ کو پتا ہی نہ ہو
کیسا فراق کیسی جدائی کہاں کا ہجروہ جائے گا اگر تو خیالوں میں آئے گا
کچھ لوگ خیالوں سے چلے جائیں تو سوئیںبیتے ہوئے دن رات نہ یاد آئیں تو سوئیں
گم رہا ہوں ترے خیالوں میںتجھ کو آواز عمر بھر دی ہے
میں جب بھی اس کے خیالوں میں کھو سا جاتا ہوںوہ خود بھی بات کرے تو برا لگے ہے مجھے
تمام خانہ بدوشوں میں مشترک ہے یہ باتسب اپنے اپنے گھروں کو پلٹ کے دیکھتے ہیں
چھوڑ اس بات کو اے دوست کہ تجھ سے پہلےہم نے کس کس کو خیالوں میں بسائے رکھا
آسماں اپنے ارادوں میں مگن ہے لیکنآدمی اپنے خیالات لیے پھرتا ہے
پھر خموشی نے ساز چھیڑا ہےپھر خیالات نے لی انگڑائی
زندگی دیکھ لے نظر بھر کےہم ہیں شامل ترے خرابوں میں
اب تجھے کیسے بتائیں کہ تری یادوں میںکچھ اضافہ ہی کیا ہم نے خیانت نہیں کی
ساری دنیا کے خیالات تھے دل میں لیکنجب سے ہے یاد تری کچھ بھی نہیں یاد مجھے
عشق کا گھر ہے میرؔ سے آبادایسے پھر خانماں خراب کہاں
ایک تصویر بنائی ہے خیالوں نے ابھیاور تصویر سے اک شخص نکل آیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books