aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khazaana"
میں نے چاہا تھا کہ اشکوں کا تماشا دیکھوںاور آنکھوں کا خزانہ تھا کہ خالی نکلا
غم کا خزانہ تیرا بھی ہے میرا بھییہ نذرانہ تیرا بھی ہے میرا بھی
خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہےاور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے
لفظوں کا خزانہ بھی کبھی کام نہ آئےبیٹھے رہیں لکھنے کو ترا نام نہ آئے
کاش لوٹیں مرے پاپا بھی کھلونے لے کرکاش پھر سے مرے ہاتھوں میں خزانہ آئے
شاید قضا نے مجھ کو خزانہ بنا دیاایسا نہیں تو کیوں مجھے دفنا رہے ہیں لوگ
دولت نہیں کام آتی جو تقدیر بری ہوقارون کو بھی اپنا خزانا نہیں ملتا
باہر کا دھن آتا جاتا اصل خزانہ گھر میں ہےہر دھوپ میں جو مجھے سایا دے وہ سچا سایا گھر میں ہے
سمندر لے گیا ہم سے وہ ساری سیپیاں واپسجنہیں ہم جمع کر کے اک خزانہ کرنے والے تھے
بہت سے سانپ تھے اس غار کے دہانے پردل اس لئے بھی خزانہ شمار ہونے لگا
قدرت کی برکتیں ہیں خزانہ بسنت کاکیا خوب کیا عجیب زمانہ بسنت کا
جس کو دل سے لگا کے رکھا تھاوہ خزانہ لٹا گئے آنسو
خزانۂ زر و گوہر پہ خاک ڈال کے رکھہم اہل مہر و محبت ہیں دل نکال کے رکھ
مرا دل بھی طلسمی ہے خزانہکہ اس میں خیر بھی ہے اور شر بند
ایسی مرے خزانۂ دل میں بھری ہے آگفوارہ چھوٹتا ہے مژہ سے شرار کا
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتییہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
اک روز چھین لے گی ہمیں سے زمیں ہمیںچھینیں گے کیا زمیں کے خزانے زمیں سے ہم
سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گےمحبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا
سچ کے سودے میں نہ پڑنا کہ خسارا ہوگاجو ہوا حال ہمارا سو تمہارا ہوگا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books