aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khiraaj"
یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگاابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
دل سے بس ہاتھ اٹھا تو اب اے عشقدہ ویران پر خراج نہیں
خراج مانگ رہی ہے وہ شاہ بانوئے شہرسو ہم بھی ہدیۂ دست طلب گزارتے ہیں
قطرے کی جرأتوں نے صدف سے لیا خراجدریا سمندروں میں ملے اور مر گئے
کشت دل فوج غم نے کی تاراجتس پہ تو مانگنے خراج آیا
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیںہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی
بات سنائے نہ لگی دل کی بجھائے نہ کلی دل کی کھلائے نہ غم و رنج گھٹائے نہ رہ و رسمبڑھائے جو کہو کچھ تو خفا ہو کہے شکوے کی ضرورت جو یہی ہے تو نہ چاہو جو نہ
روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرےہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
ہم آپ قیامت سے گزر کیوں نہیں جاتےجینے کی شکایت ہے تو مر کیوں نہیں جاتے
کیا ہے جو ہو گیا ہوں میں تھوڑا بہت خرابتھوڑا بہت خراب تو ہونا بھی چاہئے
وہ جس کو میں سمجھتا رہا کامیاب دنوہ دن تھا میری عمر کا سب سے خراب دن
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
ایک محبت کافی ہےباقی عمر اضافی ہے
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیںکہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے
دل خوش ہوا ہے مسجد ویراں کو دیکھ کرمیری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books