aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khizaa.o.n"
رنگ سے خوشبوؤں کا ناتا ٹوٹتا جاتا ہےپھول سے لوگ خزاؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
اب تو مرا شباب خزاؤں کی نذر ہےاب چشم التفات کسی کام کی نہیں
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیںپھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
ہم آپ قیامت سے گزر کیوں نہیں جاتےجینے کی شکایت ہے تو مر کیوں نہیں جاتے
ایک محبت کافی ہےباقی عمر اضافی ہے
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیںکہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
مری نگاہ میں کچھ اور ڈھونڈنے والےتری نگاہ میں کچھ اور ڈھونڈتا ہوں میں
سب لوگ اپنے اپنے خداؤں کو لائے تھےاک ہم ہی ایسے تھے کہ ہمارا خدا نہ تھا
مری زندگی پہ نہ مسکرا مجھے زندگی کا الم نہیںجسے تیرے غم سے ہو واسطہ وہ خزاں بہار سے کم نہیں
افسردگی بھی حسن ہے تابندگی بھی حسنہم کو خزاں نے تم کو سنوارا بہار نے
دیکھو دنیا ہے دل ہےاپنی اپنی منزل ہے
تمام عمر ترے انتظار میں ہمدمخزاں رسیدہ رہا ہوں بہار کر مجھ کو
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھولہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
دیکھتے ہیں بے نیازانہ گزر سکتے نہیںکتنے جیتے اس لیے ہوں گے کہ مر سکتے نہیں
غم حیات بھی آغوش حسن یار میں ہےیہ وہ خزاں ہے جو ڈوبی ہوئی بہار میں ہے
ہوا دکھوں کی جب آئی کبھی خزاں کی طرحمجھے چھپا لیا مٹی نے میری ماں کی طرح
بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لبدیکھ لینا یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی
ہر دل فریب چیز نظر کا غبار ہےآنکھیں حسین ہوں تو خزاں بھی بہار ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books