aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kho.e"
ہمارے ہاتھ سے وہ بھی نکل گیا آخرکہ جس خیال میں ہم مدتوں سے کھوئے تھے
جستجو کھوئے ہوؤں کی عمر بھر کرتے رہےچاند کے ہم راہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے
کل تم جو بزم غیر میں آنکھیں چرا گئےکھوئے گئے ہم ایسے کہ اغیار پا گئے
ایسے کھوئے سحر کے دیوانےلوٹ کر شام تک نہ گھر آئے
یہ جو ہم کھوئے کھوئے رہتے ہیںاس میں کچھ دخل ہے تمہارا بھی
سدا ہم تو کھوئے گئے سے رہےکبھو آپ میں تم نے پایا ہمیں
گرچہ ہے طرز تغافل پردہ دار راز عشقپر ہم ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے
تم ہو کھوئے ہوئے زمانے میںمیں خود اپنی ہی ذات میں گم ہوں
تمام بچھڑے ہوؤں کو ملاؤ آج کی راتتمام کھوئے ہوؤں کو اشارا کر کے لاؤ
بہکی ہوئی روحوں کو تسلی دے کرکھوئے ہوئے اجسام کی جنت ہو جا
اسی دشت میں ہم کبھی کھوئے تھےاسی دشت کے رہنما بن گئے
میں کھوئے جاتا ہوں تنہائیوں کی وسعت میںدر خیال در لا مکاں ہے یا کچھ اور
تجھے پانے کی کوشش میں کچھ اتنا کھو چکا ہوں میںکہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگا
میں تو غزل سنا کے اکیلا کھڑا رہاسب اپنے اپنے چاہنے والوں میں کھو گئے
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔقدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہےمل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے
کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہےمگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
اپنے ہونے کا کچھ احساس نہ ہونے سے ہواخود سے ملنا مرا اک شخص کے کھونے سے ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books