aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khote"
گامزن ہیں ہم مسلسل اجنبی منزل کی سمتزندگی کی آرزو میں زندگی کھوتے ہوئے
بات کھوتے جو التجا کرتےاے دل نامراد کیا کرتے
ناصحا وعظ جو کہتا تھا تجھے بن دیکھےدیکھتے ہی تجھے پھر جان کو کھوتے دیکھا
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
اپنے ہونے کا کچھ احساس نہ ہونے سے ہواخود سے ملنا مرا اک شخص کے کھونے سے ہوا
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔاداسی بال کھولے سو رہی ہے
نہ پانے سے کسی کے ہے نہ کچھ کھونے سے مطلب ہےیہ دنیا ہے اسے تو کچھ نہ کچھ ہونے سے مطلب ہے
دعائیں یاد کرا دی گئی تھیں بچپن میںسو زخم کھاتے رہے اور دعا دئیے گئے ہم
میں بھی اسے کھونے کا ہنر سیکھ نہ پایااس کو بھی مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھرنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ
ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلے
ہر اک شکست تمنا پہ مسکراتے ہیںوہ کیا کریں جو مسلسل فریب کھاتے ہیں
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہےتجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
اپنی اس عادت پہ ہی اک روز مارے جائیں گےکوئی در کھولے نہ کھولے ہم پکارے جائیں گے
کچھ نہ تھا میرے پاس کھونے کوتم ملے ہو تو ڈر گیا ہوں میں
ڈوبنے والا تھا دن شام تھی ہونے والییوں لگا مری کوئی چیز تھی کھونے والی
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
یہ زندگی بھی عجب کاروبار ہے کہ مجھےخوشی ہے پانے کی کوئی نہ رنج کھونے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books