aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khulte"
جب عشق سکھاتا ہے آداب خودآگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
زندگی بھر در و دیوار سجائے جائیںتب کہیں جا کے مکینوں پہ مکاں کھلتے ہیں
کسی جانب نہیں کھلتے دریچےکہیں جاتا نہیں رستہ ہمارا
آنکھ کھلتے ہی جبیں چومنے آ جاتے ہیںہم اگر خواب میں بھی تم سے لڑے ہوتے ہیں
آنکھ کھلتے ہی بستیاں تاراجکوئی لذت نہیں ہے خوابوں میں
روز دستک سی کوئی دیتا ہے سینے میں نبیلؔروز مجھ میں کسی آواز کے پر کھلتے ہیں
پھول کھلتے ہی تتلی بھی آئیکیا کوئی دوستی پرانی ہے
آنکھ جھک جاتی ہے جب بند قبا کھلتے ہیںتجھ میں اٹھتے ہوئے خورشید کی عریانی ہے
زبان و دہن سے جو کھلتے نہیں ہیںوہ کھل جاتے ہیں راز اکثر نظر سے
خوف و دہشت سے لب نہیں کھلتےورنہ قاتل مری نگاہ میں ہے
شب خواب میں جو اس کے دہن سے دہن لگاکھلتے ہی آنکھ کانپنے سارا بدن لگا
کھلتے کھلتے مجھ پہ کھلا یہمیں بھی دنیا کے جیسا ہوں
میں نے اسرار اذیت میں ہی کھلتے دیکھےبات چھوٹی ہے مگر سب کو بتا دی جائے
کس پہ کھلتے ہیں رات کے اسرارکون یاں شب گزار ہے ایسا
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیںوہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سےاگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
بات سنائے نہ لگی دل کی بجھائے نہ کلی دل کی کھلائے نہ غم و رنج گھٹائے نہ رہ و رسمبڑھائے جو کہو کچھ تو خفا ہو کہے شکوے کی ضرورت جو یہی ہے تو نہ چاہو جو نہ
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books