aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khurshid talab"
بہت نقصان ہوتا ہےزیادہ ہوشیاری میں
مری مشکل مری مشکل نہیں ہےوسیلہ تیری آسانی کا میں ہوں
کوئی چراغ جلاتا نہیں سلیقے سےمگر سبھی کو شکایت ہوا سے ہوتی ہے
سب نے دیکھا اور سب خاموش تھےایک صوفی کا مزار اڑتا ہوا
اس نے آ کر ہاتھ ماتھے پر رکھااور منٹوں میں بخار اڑتا ہوا
کہیں بھی جائیں کسی شہر میں سکونت ہوہم اپنی طرز کی آب و ہوا بناتے ہیں
آئیے بیچ کی دیوار گرا دیتے ہیںکب سے اک مسئلہ بے کار میں الجھا ہوا ہے
ہمیں ہر وقت یہ احساس دامن گیر رہتا ہےپڑے ہیں ڈھیر سارے کام اور مہلت ذرا سی ہے
طلبؔ بڑی ہی اذیت کا کام ہوتا ہےبکھرتے ٹوٹتے رشتوں کا بوجھ ڈھونا بھی
آج دریا میں عجب شور عجب ہلچل ہےکس کی کشتی نے قدم آب رواں پر رکھا
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
کبھی دماغ کو خاطر میں ہم نے لایا نہیںہم اہل دل تھے ہمیشہ رہے خسارے میں
کہ ہم بنے ہی نہ تھے ایک دوسرے کے لیےاب اس یقین کو جینا حیات کرتے ہوئے
ہوا سے کہہ دو کہ کچھ دیر کو ٹھہر جائےخجل ہماری عبارت ہوا سے ہوتی ہے
خدا نے بخشا ہے کیا ظرف موم بتی کوپگھلتے رہنا مگر ساری رات چپ رہنا
عزیزو آؤ اب اک الوداعی جشن کر لیںکہ اس کے بعد اک لمبا سفر افسوس کا ہے
ہوا تو ہے ہی مخالف مجھے ڈراتا ہے کیاہوا سے پوچھ کے کوئی دیئے جلاتا ہے کیا
زندگی میں جو تمہیں خود سے زیادہ تھے عزیزان سے ملنے کیا کبھی جاتے ہو قبرستان بھی
زمینیں تنگ ہوئی جا رہی ہیں دل کی طرحہم اب مکان نہیں مقبرہ بناتے ہیں
سب ایک دھند لیے پھر رہے ہیں آنکھوں میںکسی کے چہرے پہ ماضی نہ حال دیکھتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books