aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khush-khush"
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئےرو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
جاں کھپاتے ہیں غم عشق میں خوش خوش عالؔیکیسی لذت کا یہ آزار بنایا ہوا ہے
محبت سی شے اس نے مجھ کو عطا کیکہ خوش خوش چلوں عمر برباد کر کے
ماں خوش ہے کہ آخر بچے سیکھ گئے ہیں خوش رہنابچے خوش ہیں سیکھ گئے ہیں درد چھپانا اچھے سے
چشم بد دور عجب خوش قد و قامت ہوگاابھی فتنہ ہے کوئی دن میں قیامت ہوگا
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھہر آدمی کی بات ہے ہر آدمی کے ساتھ
ابھی تو خوش ہوں ترے عشق میں بہت خوش ہوںیہ ایک دن مرا جینا عذاب کر دے گا
تو مل اس سے ہو جس سے دل ترا خوشبلا سے تیری میں ناخوش ہوں یا خوش
عشق کی طرز تکلم وہی چپ ہے کہ جو تھیلب خوش گوئے ہوس محو بیاں ہے کہ جو تھا
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
تو لطف کرے یا نہ کرے خوش ہو کہ ناخوشاس بات پہ مرتا ہوں کہ عاشق ہوں ترا میں
چشم خوش آب کی تمثیل میں رہنے والےہم پرندے ہیں اسی جھیل میں رہنے والے
اے موج خوش خرام ذرا تیز تیز چلبنتی ہے سطح آب کنارہ کبھی کبھی
دیکھا ہے کسی آہوئے خوش چشم کو اس نےآنکھوں میں بہت اس کی چمک آئی ہوئی ہے
دن گزرتے جا رہے ہیں اور ہجوم خوش گماںمنتظر بیٹھا ہے آب و خاک سے بچھڑا ہوا
صبح ہوتی ہے تو کنج خوش گمانی میں کہیںپھینک دی جاتی ہے شب بھر کی سیاہی باندھ کر
لام نستعلیق کا ہے اس بت خوشخط کی زلفہم تو کافر ہوں اگر بندے نہ ہوں اس لام کے
اس شہر میں اک آہوئے خوش چشم سے ہم کوکم کم ہی سہی نسبت پیمانہ رہی ہے
یہ دلیل خوش دلی ہے مرے واسطے نہیں ہےوہ دہن کہ ہے شگفتہ وہ جبیں کہ ہے کشادہ
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books